پَیدایش 49:20-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. آشر نفِیس اناج پَیدا کِیا کرے گا اور بادشاہوں کے لائِق لذیذ اشیا مُہیّا کرے گا۔

21. نفتالی اَیسا ہے جَیسے چُھوٹی ہُوئی ہرنی ۔وہ مِیٹھی مِیٹھی باتیں کرتا ہے ۔

22. یُوسف ایک پَھل دار پَودا ہے ۔اَیسا پَھل دار پَودا جو پانی کے چشمہ کے پاس لگا ہُؤا ہواور اُس کی شاخیں دِیوار پرپَھیل گئی ہوں ۔

23. تِیر اندازوں نے اُسے بُہت چھیڑااور مارا اور ستایا ہے

24. لیکن اُس کی کمان مضبُوط رہیاور اُس کے ہاتھوں اور بازُوؤں نےیعقُوب کے قادِر کے ہاتھ سے قُوّت پائی ۔(وہِیں سے وہ چَوپان اُٹھا ہے جو اِسرا ئیل کی چٹانہے۔)

25. یہ تیرے باپ کے خُدا کا کام ہے جو تیری مددکرے گا ۔اُسی قادِرِمُطلق کا کامجو اُوپر سے آسمان کی برکتیںاور نِیچے سے گہرے سمُندر کی برکتیںاور چھاتیوں اور رَحِموں کی برکتیں عطا کرے گا ۔

پَیدایش 49