14. اِشکار مضبُوط گدھا ہےجو دو بھیڑسالوں کے درمِیان بَیٹھا ہے ۔
15. اُس نے ایک اچھّی آرام گاہاور خُوش نُما زمِین کو دیکھ کراپنا کندھا بوجھ اُٹھانے کو جُھکایااور بیگار میں غُلام کی طرح کام کرنے لگا
16. دان اِسرائیل کے قبِیلوں میں سے ایک کی مانِنداپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گا ۔
17. دان راستے کا سانپ ہے ۔وہ راہ گُذر کا افعی ہےجو گھوڑے کے عقب کو اَیسا ڈستا ہےکہ اُس کا سوار پچھاڑ کھا کر گِرپڑتا ہے۔
18. اَے خُداوند! مَیں تیری نجات کی راہ دیکھتا آیا ہُوں ۔
19. جد پر ایک فَوج حملہ کرے گیپر وہ اُس کے دُنبالہ پر چھاپا مارے گا۔
20. آشر نفِیس اناج پَیدا کِیا کرے گا اور بادشاہوں کے لائِق لذیذ اشیا مُہیّا کرے گا۔
21. نفتالی اَیسا ہے جَیسے چُھوٹی ہُوئی ہرنی ۔وہ مِیٹھی مِیٹھی باتیں کرتا ہے ۔
22. یُوسف ایک پَھل دار پَودا ہے ۔اَیسا پَھل دار پَودا جو پانی کے چشمہ کے پاس لگا ہُؤا ہواور اُس کی شاخیں دِیوار پرپَھیل گئی ہوں ۔
23. تِیر اندازوں نے اُسے بُہت چھیڑااور مارا اور ستایا ہے
24. لیکن اُس کی کمان مضبُوط رہیاور اُس کے ہاتھوں اور بازُوؤں نےیعقُوب کے قادِر کے ہاتھ سے قُوّت پائی ۔(وہِیں سے وہ چَوپان اُٹھا ہے جو اِسرا ئیل کی چٹانہے۔)
25. یہ تیرے باپ کے خُدا کا کام ہے جو تیری مددکرے گا ۔اُسی قادِرِمُطلق کا کامجو اُوپر سے آسمان کی برکتیںاور نِیچے سے گہرے سمُندر کی برکتیںاور چھاتیوں اور رَحِموں کی برکتیں عطا کرے گا ۔
26. تیرے باپ کی برکتیںمیرے باپ دادا کی برکتوں سے کہِیں زِیادہ ہیںاور قدِیم پہاڑوں کی اِنتہا تک پُہنچی ہیں ۔وہ یُوسف کے سر بلکہ اُس کے سر کی چاندی پرجو اپنے بھائِیوں سے جُدا ہُؤا نازِل ہوں گی۔
27. بِنیمین پھاڑنے والا بھیڑیا ہے ۔وہ صُبح کو شِکار کھائے گااور شام کولُوٹ کا مال بانٹے گا۔