11. اور یُوسف نے اپنے باپ اور بھائِیوں کو بسا دِیا اور فِرعون کے حُکم کے مُطابِق رعمسیس کے علاقہ کو جو مُلکِ مِصر کا نِہایت زرخیز خِطّہ ہے اُن کی جاگِیر ٹھہرایا۔
12. اور یُوسف اپنے باپ اور اپنے بھائِیوں اور اپنے باپ کے گھر کے سب آدمِیوں کی پرورِش ایک ایک کے خاندان کی ضرُورت کے مُطابِق اناج سے کرنے لگا۔
13. اور اُس سارے مُلک میں کھانے کو کُچھ نہ رہا کیونکہ کال اَیسا سخت تھا کہ مُلکِ مِصر اور مُلکِ کنعان دونوں کال کے سبب سے تباہ ہو گئے تھے۔