10. اور بنی شمعُون یہ ہیں ۔یموایل اور یمین اور اُہد اور یکِین اور صُحر اور ساؤُل جو ایک کنعانی عَورت سے پَیدا ہُؤا تھا۔
11. اور بنی لاوی یہ ہیں ۔ جیرسو ن اور قِہات اور مِرار ی۔
12. اور بنی یہُوداہ یہ ہیں ۔ عیر اور اونا ن اورسیلہ اور فارص اور زارَح۔ اِن میں سے عیر اور اونان مُلکِ کنعان میں مَر چُکے تھے اور فارص کے بیٹے یہ ہیں ۔ حصرو ن اور حمُول۔
13. اور بنی اِشکار یہ ہیں ۔ تولع اور فُووہ اور یوب اور سمرو ن۔
14. اور بنی زبُولُون یہ ہیں ۔ سرد اور اَیلون اور یَحلی ایل۔
15. یہ سب یعقُوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو فدّان ارام میں لیا ہ سے پَیدا ہُوئے ۔ اِسی کے بطن سے اُس کی بیٹی دِینہ تھی ۔ یہاں تک تو اُس کے سب بیٹے بیٹِیوں کا شُمار تَینتِیس ہُؤا۔
16. بنی جد یہ ہیں ۔ صفِیان اور حجّی اورسُونی اور اصبان اور عیر ی اور ارودی اور اریلی۔
17. اور بنی آشریہ ہیں ۔ یِمنہ اور اِسواہ اور اِسوی اور برِیعاہ اور سِر ہ اُن کی بہن اور بنی برِیعاہ یہ ہیں ۔ حِبر اور مَلکی ایل۔