پَیدایش 40:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اِن باتوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ شاہِ مِصر کا ساقی اور نان پَز اپنے خُداوند شاہِ مِصر کے مُجرِم ہُوئے۔

2. اور فِرعون اپنے اِن دونوں حاکِموں سے جِن میں ایک ساقِیوں اور دُوسرا نان پَزوں کا سردار تھا ناراض ہو گیا۔

3. اور اُس نے اِن کو جلَوداروں کے سردار کے گھر میں اُسی جگہ جہاں یُوسف حراست میں تھا قَیدخانہ میں نظربند کرا دِیا۔

4. جلَوداروں کے سردار نے اُن کو یُوسف کے حوالہ کِیا اور وہ اُن کی خِدمت کرنے لگا اور وہ ایک مُدّت تک نظربند رہے۔

پَیدایش 40