پَیدایش 4:14-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. دیکھ آج تُو نے مُجھے رُویِ زمِین سے نِکال دِیا ہے اور مَیں تیرے حضُور سے رُوپوش ہو جاؤں گا اور زمِین پر خانہ خراب اور آوارہ رہُوں گا اور اَیسا ہو گا کہ جو کوئی مُجھے پائے گا قتل کر ڈالے گا۔

15. تب خُداوند نے اُسے کہا نہیں بلکہ جو قائِن کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لِیا جائے گا اور خُداوند نے قائِن کے لِئے ایک نِشان ٹھہرایا کہ کوئی اُسے پا کر مار نہ ڈالے۔

16. سو قائِن خُداوند کے حضُور سے نِکل گیا اور عدن کے مشرِق کی طرف نُود کے عِلاقہ میں جا بسا۔

17. اور قائِن اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے حنُو ک پَیدا ہُؤا اور اُس نے ایک شہربسایا اور اُس کا نام اپنے بیٹے کے نام پر حنُوک رکھّا۔

18. اور حنُوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محو یاایل پَیدا ہُؤا اور محویاا یل سے متوسا ایل پَیدا ہُؤا اور متوسا ایل سے لمک پَیدا ہُؤا۔

19. اور لمک دو عَورتیں بیاہ لایا ۔ ایک کا نام عدّہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا۔

20. اور عدّہ کے یابل پَیدا ہُؤا ۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خَیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔

21. اور اُس کے بھائی کا نام یوبل تھا ۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔

22. اور ضِلّہ کے بھی توبلقائِن پَیدا ہُؤا جو پِیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ توبلقائِن کی بہن تھی۔

23. اور لمک نے اپنی بِیویوں سے کہا کہاَے عدّہ اور ضِلّہ میری بات سُنواَے لمک کی بِیویو میرے سخن پر کان لگاؤ۔مَیں نے ایک مَرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مارڈالا اور ایک جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔

پَیدایش 4