10. عیسو کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ الیِفز عیسو کی بِیوی عدّہ کا بیٹا اور رعوایل عیسو کی بِیوی بشامہ کا بیٹا۔
11. الیِفز کے بیٹے تیمان اور اومر اور صفو اور جعتام اور قنز تھے۔
12. اور تِمنع عیسو کے بیٹے الیِفز کی حرم تھی اور الیِفز سے اُس کے عمالیق پَیدا ہُؤا ۔سو عیسو کی بِیوی عدّہ کے بیٹے یہ تھے۔
13. رعوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔نحت اور زارح اور سمّہ اور مِزّہ ۔ یہ عیسو کی بِیوی بشامہ کے بیٹے تھے۔
14. اور اُہلیبامہ کے بیٹے جو عنہ کی بیٹی صِبعون کی نواسی اور عیسو کی بِیوی تھی یہ ہیں۔ عیسو سے اُس کے یعُوس اور یعلام اور قورح پَیدا ہُوئے۔
15. اور عیسو کی اَولاد میں جو رئِیس تھے سو یہ ہیں ۔ عیسو کے پہلوٹھے بیٹے الِیفز کی اَولاد میں رئِیس تیمان رئِیس اومر رئِیس صفو رئِیس قَنز۔
16. رئِیس قورح رئِیس جعتام رئِیس عمالیق ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو الیِفز سے مُلکِ ادُوم میں پَیدا ہُوئے اور عدّہ کے فرزند تھے۔
17. اور رعوایل بن عیسو کے بیٹے یہ ہیں ۔ رئِیس نحت رئِیس زارح رئِیس سمّہ رئِیس مِزّہ ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو رعوایل سے مُلکِ ادُوم میں پَیدا ہُوئے اور عیسو کی بِیوی بشامہ کے فرزند تھے۔
18. اور عیسو کی بِیوی اُہلیبا مہ کی اَولاد یہ ہیں رئِیس یعُوس رئِیس یعلام رئِیس قورح۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو عیسو کی بِیوی اُہلیبا مہ بِنت عنہ کے فرزند تھے۔
19. سو عیسو یعنی ادُوم کی اَولاد اور اُن کے رئِیس یہ ہیں۔
20. اورشعِیر حوری کے بیٹے جو اُس مُلک کے باشِندے تھے یہ ہیں ۔ لوطان اور سوبل اور صبعو ن اور عنہ۔
21. اور دِیسون اور ایصر اور دِیسان ۔ بنی شعِیر میں سے جو حور ی رئِیس مُلکِ ادُوم میں ہُوئے یہ ہیں۔
22. حور ی اور ہِیما م لوطان کے بیٹے اور تِمنع لوطان کی بہن تھی۔
23. اور یہ سوبل کے بیٹے ہیں ۔ علوان اور مانحت اور عیبا ل اور سفو اور اونام۔
24. اور صبعو ن کے بیٹے یہ ہیں ۔آیّہ اور عنہ ۔ یہ وہ عنہ ہے جِسے اپنے باپ کے گدھوں کو بیابان میں چراتے وقت گرم چشمے مِلے۔