پَیدایش 35:8-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور رِبقہ کی دایہ دبورہ مَر گئی اور وہ بَیت ایل کی اُترائی میں بلُوط کے درخت کے نِیچے دفن ہُوئی اور اُس بلُوط کا نام الّو ن بکُوت رکھّا گیا۔

9. اور یعقُو ب کے فدّان ارام سے آنے کے بعد خُدا اُسے پِھر دِکھائی دِیا اور اُسے برکت بخشی۔

10. اور خُدا نے اُسے کہا کہ تیرا نام یعقُوب ہے ۔ تیرا نام آگے کو یعقُو ب نہ کہلائے گا بلکہ تیرا نام اِسرائیل ہو گا ۔ سو اُس نے اُس کا نام اِسرا ئیل رکھّا۔

11. پِھر خُدا نے اُسے کہا کہ مَیں خُدایِ قادرِ مُطلق ہُوں ۔ تُو برومند ہو اور بُہت ہو جا ۔ تُجھ سے ایک قوم بلکہ قوموں کے جتھے پَیدا ہوں گے اور بادشاہ تیرے صُلب سے نِکلیں گے۔

12. اور یہ مُلک جو مَیں نے ابرہام اور اِضحاق کو دِیا ہے سو تُجھ کو دُوں گااور تیرے بعد تیری نسل کو بھی یِہی مُلک دُوں گا۔

13. اور خُدا جِس جگہ اُس سے ہم کلام ہُؤا وہِیں سے اُس کے پاس سے اُوپر چلا گیا۔

پَیدایش 35