19. اور لابن اپنی بھیڑوں کی پشم کترنے کو گیا ہُؤا تھا ۔ سو راخِل اپنے باپ کے بُتوں کو چُرا لے گئی۔
20. اور یعقُوب لابن ارامی کے پاس سے چوری سے چلا گیا کیونکہ اُسے اُس نے اپنے بھاگنے کی خبر نہ دی۔
21. سو وہ اپنا سب کُچھ لے کر بھاگا اور دریا پار ہو کر اپنا رُخ کوہِ جِلعاد کی طرف کِیا۔
22. اور تِیسرے دِن لابن کو خبر ہُوئی کہ یعقُوب بھاگ گیا۔