پَیدایش 30:32-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

32. مَیں آج تیری سب بھیڑ بکریوں میں چکّر لگاؤں گا اور جِتنی بھیڑیں چِتلی اور ابلق اور کالی ہوں اور جِتنی بکریاں ابلق اور چِتلی ہوں اُن سب کو الگ ایک طرف کر دُوں گا ۔ اِن ہی کو مَیں اپنی اُجرت ٹھہراتا ہُوں۔

33. اور آیندہ جب کبھی میری اُجرت کا حِساب تیرے سامنے ہو تو میری صداقت آپ میری طرف سے اِس طرح بول اُٹھے گی کہ جو بکریاں چِتلی اور ابلق نہیں اور جو بھیڑیں کالی نہیں اگر وہ میرے پاس ہوں تو چُرائی ہُوئی سمجھی جائیں گی۔

34. لابن نے کہا مَیں راضی ہُوں ۔ جو تُو کہے وُہی سہی۔

35. اور اُس نے اُسی روز دھارِیدار اور ابلق بکروں کو اور سب چِتلی اور ابلق بکریوں کو جِن میں کُچھ سفیدی تھی اور تمام کالی بھیڑوں کو الگ کر کے اُن کو اپنے بیٹوں کے حوالہ کِیا۔

36. اور اُس نے اپنے اور یعقُوب کے درمِیان تِین دِن کے سفر کا فاصِلہ ٹھہرایا اور یعقُوب لابن کے باقی ریوڑوں کو چرانے لگا۔

پَیدایش 30