3. اُس نے کہا دیکھ میری لَونڈی بِلہا ہ حاضِر ہے ۔ اُس کے پاس جا تاکہ میرے لِئے اُس سے اَولاد ہو اور وہ اَولاد میری ٹھہرے۔
4. اور اُس نے اپنی لَونڈی بِلہا ہ کو اُسے دِیا کہ اُس کی بِیوی بنے اور یعقُوب اُس کے پاس گیا۔
5. اور بِلہا ہ حامِلہ ہُوئی اور یعقُوب سے اُس کے بیٹا ہُؤا۔
6. تب راخِل نے کہا کہ خُدا نے میرا اِنصاف کِیا اور میری فریاد بھی سُنی اور مُجھ کو بیٹا بخشا اِس لِئے اُس نے اُس کا نام دان رکھّا۔
7. اور راخِل کی لَونڈی بِلہاہ پِھرحامِلہ ہُوئی اور یعقُوب سے اُس کے دُوسرا بیٹا ہُؤا۔