1. اور اُس مُلک میں اُس پہلے کال کے عِلاوہ جو ابرہام کے ایّام میں پڑا تھا پِھر کال پڑا ۔ تب اِضحا ق جرار کو فِلستِیوں کے بادشاہ اَبی مَلِک کے پاس گیا۔
2. اور خُداوند نے اُس پر ظاہِر ہو کر کہا کہ مِصر کو نہ جا بلکہ جو مُلک میں تُجھے بتاؤں اُس میں رہ۔