پَیدایش 25:8-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. تب ابرہام نے دَم چھوڑ دِیا اور خُوب بُڑھاپے میں نِہایت ضعِیف اور پُوری عُمر کا ہو کر وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔

9. اور اُس کے بیٹے اِضحاق اور اِسمٰعیل نے مَکفیلہ کے غار میں جو مَمرے کے سامنے حِتّی صُحر کے بیٹے عِفرون کے کھیت میں ہے اُسے دفن کِیا۔

10. یہ وُہی کھیت ہے جِسے ابرہام نے بنی حِت سے خرِیدا تھا ۔ وہِیں ابرہام اور اُس کی بِیوی سارہ دفن ہُوئے۔

11. اور ابرہام کی وفات کے بعد خُدا نے اُس کے بیٹے اِضحا ق کو برکت بخشی اور اِضحا ق بئیر لَحی روئی کے نزدِیک رہتا تھا۔

پَیدایش 25