پَیدایش 25:3-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اور یُقسان سے سِبا اور ددا ن پَیدا ہُوئے اور ددان کی اَولاد سے اَسُوری اور لطوسی اور لُومی تھے۔

4. اور مِدیان کے بیٹے عیفاہ اور عِفر اور حنُو ک اور ابیداع اور الدوعا تھے ۔ یہ سب بنی قطُور ہ تھے۔

5. اور ابرہام نے اپنا سب کچھ اِضحا ق کو دِیا۔

6. اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرہام نے بُہت کُچھ اِنعام دے کر اپنے جِیتے جی اُن کو اپنے بیٹے اِضحا ق کے پاس سے مشرِق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔

7. اور ابرہام کی کُل عُمرجب تک کہ وہ جِیتا رہا ایک سَو پچھتّر برس کی ہُوئی۔

8. تب ابرہام نے دَم چھوڑ دِیا اور خُوب بُڑھاپے میں نِہایت ضعِیف اور پُوری عُمر کا ہو کر وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔

9. اور اُس کے بیٹے اِضحاق اور اِسمٰعیل نے مَکفیلہ کے غار میں جو مَمرے کے سامنے حِتّی صُحر کے بیٹے عِفرون کے کھیت میں ہے اُسے دفن کِیا۔

10. یہ وُہی کھیت ہے جِسے ابرہام نے بنی حِت سے خرِیدا تھا ۔ وہِیں ابرہام اور اُس کی بِیوی سارہ دفن ہُوئے۔

11. اور ابرہام کی وفات کے بعد خُدا نے اُس کے بیٹے اِضحا ق کو برکت بخشی اور اِضحا ق بئیر لَحی روئی کے نزدِیک رہتا تھا۔

12. یہ نسب نامہ ابرہام کے بیٹے اِسمٰعیل کا ہے جو ابرہام سے سارہ کی لَونڈی ہاجرہ مِصری کے بطن سے پَیدا ہُؤا۔

13. اور اِسمٰعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ یہ نام ترتِیب وار اُن کی پَیدایش کے مُطابِق ہیں ۔ اِسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایو ت تھا ۔ پِھر قِیدار اور اَد بئیل اور مِبسا م۔

14. اور مِشماع اور دُومہ اور مسّا۔

15. حدد اور تَیما اور یطُور اور نفیس اور قِدمہ۔

16. یہ اِسمٰعیل کے بیٹے ہیں اور اِن ہی کے ناموں سے اِن کی بستِیاں اور چھاؤنیاں نامزد ہُوئِیں اور یِہی بارہ اپنے اپنے قبِیلہ کے سردار ہُوئے۔

17. اور اِسمٰعیل کی کُل عُمر ایک سَو سَینتِیس برس کی ہُوئی تب اُس نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔

پَیدایش 25