1. اور ابرہام نے پِھر ایک اور بِیوی کی جِس کا نام قطُورہ تھا۔
2. اور اُس سے زِمران اور یُقسان اور مِدان اور مِدیان اور اِسبا ق اور سُوخ پَیدا ہُوئے۔
3. اور یُقسان سے سِبا اور ددا ن پَیدا ہُوئے اور ددان کی اَولاد سے اَسُوری اور لطوسی اور لُومی تھے۔
4. اور مِدیان کے بیٹے عیفاہ اور عِفر اور حنُو ک اور ابیداع اور الدوعا تھے ۔ یہ سب بنی قطُور ہ تھے۔
5. اور ابرہام نے اپنا سب کچھ اِضحا ق کو دِیا۔
6. اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرہام نے بُہت کُچھ اِنعام دے کر اپنے جِیتے جی اُن کو اپنے بیٹے اِضحا ق کے پاس سے مشرِق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔
7. اور ابرہام کی کُل عُمرجب تک کہ وہ جِیتا رہا ایک سَو پچھتّر برس کی ہُوئی۔