پَیدایش 12:1-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے ابرام سے کہا کہ تُو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نِکل کر اُس مُلک میں جا جو مَیں تجھے دِکھاؤں گا۔

2. اور مَیں تُجھے ایک بڑی قَوم بناؤں گا اور برکت دُوں گا اور تیرا نام سرفراز کرُوں گا ۔ سو تُو باعِث ِبرکت ہو!۔

3. جو تُجھے مُبارک کہیں اُن کو مَیں برکت دُوں گااور جو تجھ پر لَعنت کرے اُس پر مَیں لَعنت کرُوں گااور زمِین کے سب قبیِلے تیرے وسِیلہ سے برکتپائیں گے۔

4. سو ابرام خُداوند کے کہنے کے مُطابِق چل پڑا اور لُو ط اُس کے ساتھ گیا اور ابرام پچھتّر برس کا تھا جب وہ حاران سے روانہ ہُؤا۔

5. اور ابرام نے اپنی بِیوی سارَی اور اپنے بھتیجے لُوط کو اور سب مال کو جو اُنہوں نے جمع کِیا تھا اور اُن آدمِیوں کو جو اُن کو حاران میں مِل گئے تھے ساتھ لِیا اور وہ مُلکِ کنعا ن کو روانہ ہُوئے۔اور مُلکِ کنعان میں آئے۔

6. اور ابرام اُس مُلک میں سے گذرتا ہُؤا مقام ِسِکم میں مور ہ کے بلُوط تک پُہنچا ۔ اُس وقت مُلک میں کنعانی رہتے تھے۔

7. تب خُداوند نے ابرا م کو دِکھائی دے کر کہا کہ یِہی مُلک مَیں تیری نسل کو دُوں گا اور اُس نے وہاں خُداوند کے لِئے جو اُسے دِکھائی دِیا تھا ایک قُربان گاہ بنائی۔

8. اور وہاں سے کُوچ کر کے اُس پہاڑ کی طرف گیا جو بَیت ایل کے مشرِق میں ہے اور اپنا ڈیرا اَیسے لگایا کہ بَیت ایل مغرِب میں اور عیَ مشرِق میں پڑا اور وہاں اُس نے خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائی اور خُداوند سے دُعا کی۔

9. اور ابرام سفر کرتا کرتا جنُوب کی طرف بڑھ گیا۔

10. اور اُس مُلک میں کال پڑا اور ابرام مِصر کو گیا کہ وہاں ٹِکارہے کیونکہ مُلک میں سخت کال تھا۔

11. اور اَیسا ہُؤا کہ جب وہ مِصر میں داخِل ہونے کو تھا تو اُس نے اپنی بِیوی سارَی سے کہا کہ دیکھ مَیں جانتا ہُوں کہ تُودیکھنے میں خُوب صُورت عَورت ہے۔

12. اور یُوں ہو گا کہ مِصری تُجھے دیکھ کر کہیں گے کہ یہ اُس کی بِیوی ہے ۔ سو وہ مُجھے تو مار ڈالیں گے مگر تُجھے زِندہ رکھ لیں گے۔

13. سو تُو یہ کہہ دینا کہ مَیں اِس کی بہن ہُوں تاکہ تیرے سبب سے میری خَیر ہو اور میری جان تیری بدَولت بچی رہے۔

پَیدایش 12