11. اور ارفکسَد کی پَیدایش کے بعد سِم پانچ سَو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
12. جب ارفکسَد پینتِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے سِلح پَیدا ہُؤا۔
13. اور سِلح کی پَیدایش کے بعد ارفکسَد چار سَو تیِن برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
14. سلح جب تِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے عِبر پَیدا ہُؤا۔
15. اور عِبر کی پَیدایش کے بعدسِلح چار سَو تِین برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
16. جب عِبر چونتیس برس کا تھا تو اُس سے فلج پَیدا ہُؤا۔
17. اورفلج کی پَیدایش کے بعد عِبر چار سَو تِیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
18. فلج تِیس برس کا تھا جب اُس سے رعو پَیدا ہُؤا۔
19. اور رعو کی پَیدایش کے بعدفلج دو سَو نو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
20. اور رعو بتَّیس برس کا تھا جب اُس سے سرو ج پَیدا ہُؤا۔
21. اور سرو ج کی پَیدایش کے بعد رعو دو سَو سات برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
22. اور سرو ج تِیس برس کا تھا جب اُس سے نحُور پَیدا ہُؤا۔