واعِظ 3:20-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. سب کے سب ایک ہی جگہ جاتے ہیں ۔ سب کے سب خاک سے ہیں اور سب کے سب پِھر خاک سے جا مِلتے ہیں۔

21. کَون جانتا ہے کہ اِنسان کی رُوح اُوپر چڑھتی اورحَیوان کی رُوح زمِین کی طرف نِیچے کو جاتی ہے؟۔

22. پس مَیں نے دیکھا کہ اِنسان کے لِئے اِس سے بِہترکُچھ نہیں کہ وہ اپنے کاروبار میں خُوش رہے اِس لِئے کہ اُس کا بخرہ یِہی ہے کیونکہ کَون اُسے واپس لائے گاکہ جو کُچھ اُس کے بعد ہو گا دیکھ لے۔

واعِظ 3