6. اُس نے مُجھے مُدّتِ دراز کے مُردوں کی مانِند تارِیکمکانوں میں رکھّا۔
7. اُس نے میرے گِرد اِحاطہ بنا دِیا کہ مَیں باہر نہیںنِکل سکتا اُس نے میری زنجِیر بھاری کر دی
8. بلکہ جب مَیں پُکارتا اور دُہائی دیتا ہُوں تو وہ میریفریاد نہیں سُنتا
9. اُس نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرےراستے بند کر دِئے۔ اُس نے میری راہیں ٹیڑھیکر دِیں۔
10. وہ میرے لِئے گھات میں بَیٹھا ہُؤا رِیچھ اور کمِین گاہکا شیرِ بَبر ہے۔