53. اُنہوں نے چاہِ زِندان میں میری جان لینے کومُجھ پرپتّھررکھّا
54. پانی میرے سر سے گُذر گیا ۔ مَیں نے کہا مَیں مَر مِٹا
55. اَے خُداوند مَیں نے تہِ زِندان سے تیرے نامکی دُہائی دی۔
56. تُو نے میری آواز سُنی ہے ۔ میری آہ و فریاد سےاپناکان بند نہ کر۔
57. جِس روز مَیں نے تُجھے پُکارا تُو نزدِیک آیا اورتُونے فرمایا کہ ہِراسان نہ ہو۔
58. اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اوراُسے چُھڑایا۔
59. اَے خُداوند تُو نے میری مظلُومی دیکھی ۔ میرااِنصاف کر۔
60. تُو نے میرے خِلاف اُن کے تمام اِنتقام اور سبمنصُوبوں کو دیکھا ہے۔
61. اَے خُداوند تُو نے میرے خِلاف اُن کی ملامتاور اُن کے سب منصُوبوں کو سُنا ہے۔
62. جو میری مُخالفت کو اُٹھے اُن کی باتیں اور دِنبھرمیری مُخالفت میں اُن کے منصُوبے۔
63. اُن کی نشِست و برخاست کو دیکھ کہ مَیں ہی اُن کاراگ ہُوں
64. اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کوبدلہ دے۔
65. اُن کو کور دِل بنا کہ تیری لَعنت اُن پر ہو۔