نَوحہ 3:52-57 Urdu Bible Revised Version (URD)

52. میرے دُشمنوں نے بے سبب مُجھے پرِندہ کیمانِند رگیدا۔

53. اُنہوں نے چاہِ زِندان میں میری جان لینے کومُجھ پرپتّھررکھّا

54. پانی میرے سر سے گُذر گیا ۔ مَیں نے کہا مَیں مَر مِٹا

55. اَے خُداوند مَیں نے تہِ زِندان سے تیرے نامکی دُہائی دی۔

56. تُو نے میری آواز سُنی ہے ۔ میری آہ و فریاد سےاپناکان بند نہ کر۔

57. جِس روز مَیں نے تُجھے پُکارا تُو نزدِیک آیا اورتُونے فرمایا کہ ہِراسان نہ ہو۔

نَوحہ 3