نَوحہ 3:42-52 Urdu Bible Revised Version (URD)

42. ہم نے خطا اور سرکشی کی ۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔

43. تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا ۔ تُو نے قتل کِیااور رحم نہ کِیا۔

44. تُو بادِلوں میں مستُور ہُؤا تاکہ ہماری دُعا تُجھ تکنہ پُہنچے۔

45. تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اورنجاست سا بنادِیا

46. ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔

47. خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبا یا۔

48. میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوںسے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔

49. میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں ۔ اُن کوآرام نہیں۔

50. جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے ۔

51. میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹِیوں کے لِئےمیری جان کو آزُردہ کرتی ہیں۔

52. میرے دُشمنوں نے بے سبب مُجھے پرِندہ کیمانِند رگیدا۔

نَوحہ 3