نَوحہ 3:34-50 Urdu Bible Revised Version (URD)

34. رُویِ زمِین کے سب قَیدیوں کو پامال کرنا۔

35. حق تعالیٰ کے حضُور کِسی اِنسان کی حق تلفی کرنا

36. اور کِسی آدمی کا مُقدّمہ بِگاڑنا خُداوند دیکھ نہیں سکتا ۔

37. وہ کَون ہے جِس کے کہنے کے مُطابِق ہوتا ہےحالانکہ خُداوند نہیںفرماتا؟

38. کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حُکم سےنہیں ہے؟

39. پس آدمی جِیتے جی کیوں شِکایت کرے جبکہ اُسےگُناہوں کی سزا مِلتی ہو؟

40. ہم اپنی راہوں کو ڈُھونڈیں اور جانچیں اور خُداوندکی طرف پِھریں۔

41. ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خُدا کے حضُورآسمان کی طرف اُٹھائیں۔

42. ہم نے خطا اور سرکشی کی ۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔

43. تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا ۔ تُو نے قتل کِیااور رحم نہ کِیا۔

44. تُو بادِلوں میں مستُور ہُؤا تاکہ ہماری دُعا تُجھ تکنہ پُہنچے۔

45. تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اورنجاست سا بنادِیا

46. ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔

47. خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبا یا۔

48. میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوںسے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔

49. میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں ۔ اُن کوآرام نہیں۔

50. جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے ۔

نَوحہ 3