نَوحہ 1:7-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. یروشلِیم کو اپنے رنج و مُصِیبت کے ایّام میں جباُس کے باشِندے دُشمن کا شِکارہُوئے اور کِسی نے مدد نہ کیاپنی گُذشتہ زمانہ کی سب نِعمتیں یاد آئیں ۔دُشمنوں نے اُسے دیکھ کر اُس کی بربادی پر ہنسیاُڑائی۔

8. یروشلیِم سخت گُناہ کر کے نِجس ہو گیا۔جو اُس کی تعظِیم کرتے تھے سب اُسے حقِیر جانتےہیں کیونکہ اُنہوں نے اُس کی برہنگی دیکھی ۔ہاں وہ خُود آہیں بھرتا اور مُنہ پھیر لیتا ہے۔

9. اُس کی نجاست اُس کے دامن میں ہے ۔ اُس نےاپنے انجام کا خیال نہ کِیا۔اِس لِئے وہ نِہایت پست ہُؤا اور اُسے تسلّی دینےوالا کوئی نہ رہااَے خُداوند میری مُصِیبت پر نظر کر کیونکہ دُشمننے گھمنڈ کِیاہے

10. دُشمن نے اُس کی تمام نفِیس چِیزوں پر ہاتھبڑھایا ہے۔اُس نے اپنے مَقدِس میں اقوام کو داخِل ہوتےدیکھاہےجِن کی بابت تُو نے فرمایا تھا کہ وہ تیری جماعتمیں داخِل نہ ہوں

11. اُس کے سب باشِندے کراہتے اور روٹی ڈُھونڈ تےہیں۔اُنہوں نے اپنی نفِیس چِیزیں دے ڈالِیں تاکہروٹی سے تازہ دَم ہوں۔اے خُداوند مُجھ پر نظر کر کیونکہ مَیں ذلِیل ہو گیا ۔

12. اَے سب آنے جانے والو! کیا تُمہارے نزدِیکیہ کُچھ نہیں؟نظر کرو اور دیکھو! کیا کوئی غم میرے غم کی مانِندہےجو مُجھ پر آیاہےجِسے خُداوند نے اپنے قہرِ شدِید کے وقتنازِل کِیا؟

13. اُس نے عالَمِ بالا سے میری ہڈِّیوں میں آگ بھیجیاوروہ اُن پر غالِب آئی۔اُس نے میرے پاؤں کے لِئے دام بِچھایا ۔ اُسنے مُجھے پِیچھے لَوٹایا۔اُس نے مُجھے دِن بھر وِیران و بیتاب کِیا۔

14. میری خطاؤں کا جُؤا اُسی کے ہاتھ سے باندھاگیا ہے۔وہ باہم پیچِیدہ میری گردن پر ہیں ۔ اُس نے مُجھےناتوان کر دِیا ہے۔خُداوند نے مُجھے اُن کے حوالہ کِیا ہے جِن کےمُقابلہ کی مُجھ میں تاب نہیں۔

15. خُداوند نے میرے اندر ہی میرے بہادُروں کوناچِیز ٹھہرایا۔اُس نے میرے خِلاف ایک خاص جماعت کوبُلایا کہ میرے بہادُروں کو کُچلے۔خُداوند نے یہُودا ہ کی کُنواری بیٹی کو گویا کولُھومیںکُچل ڈالا

16. اِسی لِئے مَیں گِریان ہُوں ۔ میری آنکھیں اشکبار ہیںکیونکہ تسلّی دینے والا جو میری جان کو تازہ کرےمُجھ سے دُور ہے۔میرے بال بچّے بے کس ہیں کیونکہ دُشمن غالِبآ گیا۔

نَوحہ 1