1. وہ بستی جوخِلقت سے معمُور تھیکَیسی خالی پڑی ہے!وہ خاتُونِ اقوام بیوہ سی ہو گئی۔وہ ملِکۂِ مُمالِک باجگُذار بن گئی!
2. وہ رات کو زار زار روتی ہے ۔ اُس کے آنسُو رُخساروںپر بہتے ہیں۔اُس کے چاہنے والوں میں کوئی نہیں جو اُسےتسلّی دے۔اُس کے سب دوستوں نے اُسے دغا دی ۔ وہاُس کے دُشمن ہوگئے۔
3. یہُودا ہ ظُلم اور سخت مشقّت کے سبب سے جلاوطن ہُؤا۔وہ اقوام کے درمِیان سکُونت پذِیر اور بے آرام ہے۔اُس کے سب ستانے والوں نے اُسے گھاٹِیوںمیں جا لِیا۔
4. صِیُّون کی راہیں ماتم کرتی ہیں کیونکہ عِید کے لِئےکوئی نہیں آتا۔اُس کے سب پھاٹک سُنسان ہیں ۔ اُس کےکاہِن آہیں بھرتے ہیں۔اُس کی کُنواریاں مُصِیبت زدہ ہیں اور وہ خُودغمگِین ہے