10. پِھر مَیں سمعیا ہ بِن دِلایا ہ بِن مُہیَطبیل کے گھر گیا ۔ وہ گھر میں بند تھا ۔ اُس نے کہا ہم خُدا کے گھر میں ہَیکل کے اندر مِلیں اور ہَیکل کے دروازوں کوبند کر لیں کیونکہ وہ تُجھے قتل کرنے کو آئیں گے ۔ وہ ضرُور رات کو تُجھے قتل کرنے کو آئیں گے۔
11. مَیں نے کہا کیا مُجھ سا آدمی بھاگے؟ اور کَون ہے جومُجھ سا ہو اور اپنی جان بچانے کو ہَیکل میں گُھسے؟ مَیں اندر نہیں جانے کا۔
12. اور مَیں نے معلُوم کر لِیا کہ خُدا نے اُسے نہیں بھیجا تھا لیکن اُس نے میرے خِلاف پیشِینگوئی کی بلکہ سنبلّط اور طُوبیا ہ نے اُسے اُجرت پر رکھّا تھا۔