1. تب الِیاسب سردار کاہِن اپنے بھائیوں یعنی کاہِنوں کے ساتھ اُٹھا اور اُنہوں نے بھیڑ پھاٹک کو بنایا اور اُسے مُقدّس کِیا اور اُس کے کِواڑوں کو لگایا ۔ اُنہوں نے ہمّیا ہ کے بُرج بلکہ حنن ا یل کے بُرج تک اُسے مُقدّس کِیا۔
2. اُس سے آگے یرِیحُو کے لوگوں نے بنایااور اُن سے آگے زکُّور بِن اِمر ی نے بنایا۔
3. اور مچھلی پھاٹک کو بنی ہسّناہ نے بنایا ۔ اُنہوں نے اُس کی کڑیاں رکھِّیں اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔