نحمیاہ 12:38-43 Urdu Bible Revised Version (URD)

38. اور شُکرگُذاری کرنے والوں کا دُوسرا غول اور اُن کے پِیچھے پِیچھے مَیں اور آدھے لوگ اُن سے مِلنے کو دِیوارپر تنُوروں کے بُرج کے اُوپر چَوڑی دِیوار تک۔

39. اور اِفرائیمی پھاٹک کے اُوپر پُرانے پھاٹک اور مچھلی پھاٹک اور حنن ایل کے بُرج اور ہمّیا ہ کے بُرج پرسے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گئے اور پہرے والوں کے پھاٹک پر کھڑے ہو گئے۔

40. سو شُکرگُذاری کرنے والوں کے دونوں غولاور مَیں اورمیرے ساتھ آدھے حاکِم خُدا کے گھر میں کھڑے ہو گئے۔

41. اور کاہِن الِیاقِیم معسیا ہ مِنیمِین مِیکا یاہ الیوعینی زکر یاہ حننیا ہ نرسِنگے لِئے ہُوئے تھے۔

42. اور معسیا ہ اورسمعیا ہ اور الِیعز ر اور عُزّی اور یہُوحنا ن اور ملکیاہ اور عیلا م اور عزر اپنے سردار گانے والے اِزرخیا ہ کے ساتھ بُلند آواز سے گاتے تھے۔

43. اور اُس دِن اُنہوں نے بُہت سی قُربانیاں چڑھائِیں اور خُوشی کی کیونکہ خُدا نے اَیسی خُوشی اُن کو بخشی کہ وہ نِہایت شادمان ہُوئے اور عَورتوں اور بچّوں نے بھی خُوشی منائی سو یروشلیِم کی خُوشی کی آواز دُورتک سُنائی دیتی تھی۔

نحمیاہ 12