مِیکاہ 2:10-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اُٹھو اور چلے جاؤ کیونکہ لاعِلاج و مُہلِک ناپاکی کے سبب سے یہ تُمہاری آرام گاہ نہیں ہے۔

11. اگر کوئی جُھوٹ اور بطالت کا پیرَو کہے کہ مَیں شراب و نشہ کی باتیں کرُوں گا تو وُہی اِن لوگوں کا نبی ہو گا۔

12. اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا ۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا ۔ مَیں اُن کو بُصرا ہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔

13. توڑنے والا اُن کے آگے آگے گیا ہے ۔ وہ توڑتے ہُوئے پھاٹک تک چلے گئے اور اُس میں سے گُذر گئے اور اُن کا بادشاہ اُن کے آگے آگے گیا یعنی خُداوند اُن کا پیشوا۔

مِیکاہ 2