مِیکاہ 2:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُن پر افسوس جو بدکرداری کے منصُوبے باندھتے اور بِستر پر پڑے پڑے شرارت کی تدبِیریں اِیجاد کرتے ہیں اور صُبح ہوتے ہی اُن کو عمل میں لاتے ہیں! کیونکہ اُن کو اِس کا اِختیار ہے۔

2. وہ لالچ سے کھیتوں کو ضبط کرتے اور گھروں کو چِھین لیتے ہیں اور یُوں آدمی اور اُس کے گھر پر ہاں مَرد اور اُس کی مِیراث پر ظُلم کرتے ہیں۔

3. اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس گھرانے پر آفت لانے کی تدبِیر کرتا ہُوں جِس سے تُم اپنی گردن نہ بچا سکو گے اور گردن کشی سے نہ چلو گے کیونکہ یہ بُرا وقت ہو گا۔

4. اُس وقت کوئی تُم پر یہ مثل لائے گا اور پُردرد نَوحہ سے ماتم کرے گا اور کہے گاہم بِالکُل غارت ہُوئے ۔اُس نے میرے لوگوں کا بخرہ بدل ڈالا ۔اُس نے کَیسے اُس کو مُجھ سے جُدا کر دِیا!اُس نے ہمارے کھیت باغِیوں کو بانٹ دِئے۔

5. اِس لِئے تُم میں سے کوئی نہ بچے گا جو خُداوند کی جماعت میں پیَمایش کی رسّی ڈالے۔

6. بکواسی کہتے ہیں بکواس نہ کرو۔ اِن باتوں کی بابت بکواس نہ کرو ۔ اَیسے لوگوں سے رُسوائی جُدا نہ ہو گی۔

مِیکاہ 2