اُس وقت کوئی تُم پر یہ مثل لائے گا اور پُردرد نَوحہ سے ماتم کرے گا اور کہے گاہم بِالکُل غارت ہُوئے ۔اُس نے میرے لوگوں کا بخرہ بدل ڈالا ۔اُس نے کَیسے اُس کو مُجھ سے جُدا کر دِیا!اُس نے ہمارے کھیت باغِیوں کو بانٹ دِئے۔