8. اور اِن چاروں جان داروں کے چَھ چَھ پر ہیں اور چاروں طرف اور اندر آنکھیں ہی آنکھیں ہیں اور رات دِن بغَیر آرام لِئے یہ کہتے رہتے ہیں کہقدُّ وس ۔ قدُّوس ۔ قدُّوس ۔ خُداوند خُدا قادِرِ مُطلقجو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے۔
9. اور جب وہ جان دار اُس کی تمجِید اور عِزّت اور شُکر گُذاری کریں گے جو تخت پر بَیٹھا ہے اور ابدُالآباد زندہ رہے گا۔
10. تو وہ چَوبِیس بزُرگ اُس کے سامنے جو تخت پر بَیٹھا ہے گِر پڑیں گے اور اُس کو سِجدہ کریں گے جو ابدُالآباد زِندہ رہے گا اور اپنے تاج یہ کہتے ہُوئے اُس تخت کے سامنے ڈال دیں گے کہ۔
11. اَے ہمارے خُداوند اور خُداتُو ہی تمجِید اور عِزّت اور قُدرت کے لائِق ہےکیونکہ تُو ہی نے سب چِیزیں پَیدا کِیںاور وہ تیری ہی مرضی سے تِھیں اور پَیدا ہُوئیں۔