مُکاشفہ 21:18-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. اور اُس کی شہر پناہ کی تعمِیر یشب کی تھی اور شہر اَیسے خالِص سونے کا تھا جو شفّاف شِیشہ کی مانِند ہو۔

19. اور اُس شہر کی شہر پناہ کی بُنیادیں ہر طرح کے جواہِرسے آراستہ تِھیں ۔ پہلی بُنیاد یشب کی تھی ۔ دُوسری نِیلم کی ۔ تِیسری شب چراغ کی ۔ چَوتھی زمُرّد کی۔

20. پانچوِیں عقِیق کی ۔ چھٹی لَعل کی ۔ ساتوِیں سُنہرے پتّھر کی ۔ آٹھوِیں فِیروزہ کی ۔ نوِیں زبرجد کی ۔ دسوِیں یمنی کی ۔ گیارھوِیں سنگِ سُنبلی کی اور بارھوِیں یاقُوت کی۔

21. اور بارہ دروازے بارہ موتِیوں کے تھے ۔ ہر دروازہ ایک موتی کا تھا اور شہر کی سڑک شفّاف شِیشہ کی مانِند خالِص سونے کی تھی۔

22. اور مَیں نے اُس میں کوئی مَقدِس نہ دیکھا اِس لِئے کہ خُداوند خُدا قادِرِ مُطلِق اور برّہ اُس کا مَقدِس ہیں۔

23. اور اُس شہر میں سُورج یا چاند کی رَوشنی کی کُچھ حاجت نہیں کیونکہ خُدا کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھّا ہے اور برّہ اُس کا چراغ ہے۔

24. اور قَومیں اُس کی رَوشنی میں چلیں پِھریں گی اور زمِین کے بادشاہ اپنی شان و شَوکت کا سامان اُس میں لائیں گے۔

25. اور اُس کے دروازے دِن کو ہرگِز بند نہ ہوں گے (اور رات وہاں نہ ہو گی)۔

26. اور لوگ قَوموں کی شان و شَوکت اور عِزّت کا سامان اُس میں لائیں گے۔

27. اور اُس میں کوئی ناپاک چِیز یا کوئی شخص جو گِھنَونے کام کرتا یا جُھوٹی باتیں گھڑتا ہے ہرگِز داخِل نہ ہو گا مگر وُہی جِن کے نام برّہ کی کِتابِ حیات میں لِکھے ہُوئے ہیں۔

مُکاشفہ 21