18. اور قَوموں کو غُصّہ آیااور تیرا غضب نازِل ہُؤااور وہ وقت آ پُہنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کِیا جائےاور تیرے بَندوں نبیوں اور مُقدّسوںاور اُن چھوٹے بڑوں کو جو تیرے نام سے ڈرتے ہیںاَجر دِیا جائےاور زمِین کے تباہ کرنے والوں کو تباہ کِیا جائے۔
19. اور خُدا کا جو مَقدِس آسمان پر ہے وہ کھولا گیا اور اُس کے مَقدِس میں اُس کے عہد کا صندُوق دِکھائی دِیا اور بِجلِیاں اور آوازیں اور گرجیں پَیدا ہُوئیں اور بَھونچال آیا اور بڑے اَولے پڑے۔