47. اور اگر تیری آنکھ تُجھے ٹھوکر کِھلائے تو اُسے نِکال ڈال ۔ کانا ہو کر خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہونا تیرے لِئے اِس سے بِہتر ہے کہ دو آنکھیں ہوتے جہنّم میں ڈالا جائے۔
48. جہاں اُن کا کِیڑا نہیں مَرتا اور آگ نہیں بُجھتی۔
49. کیونکہ ہر شخص آگ سے نمکِین کِیا جائے گا (اور ہر ایک قُربانی نمک سے نمکِین کی جائے گی)۔
50. نمک اچّھا ہے لیکن اگر نمک کی نمکِینی جاتی رہے تو اُس کوکِس چِیز سے مزہ دار کرو گے؟اپنے میں نمک رکھّو اور ایک دُوسرے کے ساتھ میل مِلاپ سے رہو۔