متّی 11:21-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. اَے خُرازِین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔

22. مگر مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ عدالت کے دِن صُور اور صَیدا کا حال تُمہارے حال سے زِیادہ برداشت کے لائِق ہو گا۔

23. اور اَے کفرنحُو م کیا تُو آسمان تک بُلند کِیا جائے گا؟ تُو تو عالَمِ ارواح میں اُترے گا کیونکہ جو مُعجِزے تُجھ میں ظاہِر ہُوئے اگر سدُو م میں ہوتے تو آج تک قائِم رہتا۔

24. مگر مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ عدالت کے دِن سدُو م کے عِلاقہ کا حال تیرے حال سے زِیادہ برداشت کے لائِق ہو گا۔

متّی 11