قُضاۃ 18:28-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. اور بچانے والا کوئی نہ تھا کیونکہ وہ صَیدا سے دُور تھا اور یہ لوگ کِسی آدمی سے سروکار نہیں رکھتے تھے اور وہ شہر بَیت رحوب کے پاس کی وادی میں تھا ۔ پِھر اُنہوں نے وہ شہر بنایا اور اُس میں رہنے لگے۔

29. اور اُس شہر کا نام اپنے باپ دان کے نام پر جو اِسرا ئیل کی اَولاد تھا دان ہی رکھّا لیکن پہلے اُس شہر کا نام لَیس تھا۔

30. اور بنی دان نے وہ کُھدا ہُؤا بُت اپنے لِئے نصب کر لِیا اور یونتن بِن جیرسو م بِن مُوسیٰ اور اُس کے بیٹے اُس مُلک کی اسِیری کے دِن تک بنی دان کے قبِیلہ کے کاہِن بنے رہے۔

31. اور سارے وقت جب تک خُدا کا گھر سَیلا میں رہا وہ مِیکاہ کے تراشے ہُوئے بُت کو جو اُس نے بنوایا تھا اپنے لِئے نصب کِئے رہے۔

قُضاۃ 18