17. یہ نہیں کہ مَیں اِنعام چاہتا ہُوں بلکہ اَیسا پَھل چاہتا ہُوں جو تُمہارے حِساب میں زیادہ ہو جائے۔
18. میرے پاس سب کُچھ ہے بلکہ اِفراط سے ہے ۔ تُمہاری بھیجی ہُوئی چِیزیں اِپَفرُدِتُس کے ہاتھ سے لے کر مَیں آسُودہ ہو گیا ہُوں ۔ وہ خُوشبُو اور مقبُول قُربانی ہیں جو خُدا کو پسندِیدہ ہے۔
19. میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔
20. ہمارے خُدا اور باپ کی ابدُا لآباد تمجِید ہوتی رہے ۔ آمِین۔
21. ہر ایک مُقدّس سے جو مسِیح یِسُوع میں ہے سلام کہو ۔ جو بھائی میرے ساتھ ہیں تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
22. سب مُقدّس خصُوصاً قَیصر کے گھر والے تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
23. خُداوند یِسُوع مسِیح کا فَضل تُمہاری رُوح کے ساتھ رہے۔