فِلپّیوں 3:3-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. کیونکہ مختُون تو ہم ہیں جو خُدا کے رُوح کی ہدایت سے عِبادت کرتے ہیں اور مسِیح یِسُو ع پر فخر کرتے ہیں اور جِسم کا بھروسا نہیں کرتے۔

4. گو مَیں تو جِسم کا بھی بھروسا کر سکتا ہُوں اگر کِسی اَور کو جِسم پر بھروسا کرنے کا خیال ہو تو مَیں اُس سے بھی زیادہ کر سکتا ہُوں۔

5. آٹھویں دِن میرا خَتنہ ہُؤا ۔ اِسرائیل کی قَوم اور بِنیمین کے قبِیلہ کا ہُوں ۔ عِبرانِیوں کا عِبرانی۔ شرِیعت کے اِعتبار سے فرِیسی ہُوں۔

6. جوش کے اِعتبار سے کلِیسیا کا ستانے والا ۔ شرِیعت کی راست بازی کے اِعتبار سے بے عَیب تھا۔

7. لیکن جِتنی چِیزیں میرے نفع کی تِھیں اُن ہی کو مَیں نے مسِیح کی خاطِر نُقصان سمجھ لِیا ہے۔

8. بلکہ مَیں اپنے خُداوند مسِیح یِسُو ع کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چِیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں ۔ جِس کی خاطِر مَیں نے سب چِیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔

فِلپّیوں 3