فِلپّیوں 2:4-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. ہر ایک اپنے ہی اَحوال پر نہیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے اَحوال پر بھی نظر رکھّے۔

5. وَیسا ہی مِزاج رکھّو جَیسا مسِیح یِسُو ع کا بھی تھا۔

6. اُس نے اگرچہ خُدا کی صُورت پر تھاخُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چِیزنہ سمجھا۔

7. بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دِیااور خادِم کی صُورت اِختیار کیاور اِنسانوں کے مُشابِہ ہو گیا۔

8. اور اِنسانی شکل میں ظاہِر ہو کر اپنے آپ کو پَستکر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوتبلکہ صلِیبی مَوت گوارا کی۔

9. اِسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بُہت سر بُلندکِیااور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سےاعلیٰ ہے۔

10. تاکہ یِسُو ع کے نام پرہر ایک گُھٹناجُھکے۔خَواہ آسمانِیوں کا ہو خَواہ زمِینِیوں کا ۔ خَواہ اُن کاجو زمِین کے نِیچے ہیں۔

11. اور خُدا باپ کے جلال کے لِئے ہر ایک زُبان اِقرار کرے کہ یِسُوع مسِیح خُداوند ہے۔

12. پس اَے میرے عزِیزو! جِس طرح تُم ہمیشہ سے فرمانبرداری کرتے آئے ہو اُسی طرح اب بھی نہ صِرف میری حاضِری میں بلکہ اِس سے بُہت زیادہ میری غَیر حاضِری میں ڈرتے اور کانپتے ہُوئے اپنی نجات کا کام کِئے جاؤ۔

13. کیونکہ جو تُم میں نِیّت اور عمل دونوں کو اپنے نیک اِرادہ کو انجام دینے کے لِئے پَیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔

14. سب کام شِکایت اور تَکرار بغَیرکِیاکرو۔

15. تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجرَو لوگوں میں خُدا کے بے نُقص فرزند بنے رہو (جِن کے درمِیان تُم دُنیا میں چَراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔

16. اور زِندگی کا کلام پیش کرتے ہو) تاکہ مسِیح کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ میری دَوڑ دُھوپ بے فائِدہ ہُوئی نہ میری مِحنت اَکارت گئی۔

فِلپّیوں 2