4. وہ مُجھے مَے خانہ کے اندرلایااور اُس کی مُحبّت کا جھنڈا میرے اُوپر تھا۔
5. کِشمِش سے مُجھے قرار دو ۔ سیبوں سے مُجھے تازہ دَمکروکیونکہ مَیں عِشق کی بِیمار ہُوں۔
6. اُس کا بایاں ہاتھ میرے سر کے نِیچے ہےاور اُس کا دہنا ہاتھ مُجھے گلے سے لگاتا ہے۔
7. اَے یرو شلِیم کی بیٹیو!مَیں تُم کو غزالوں اور مَیدان کی ہرنِیوں کی قَسم دیتیہُوںکہ تُم میرے پِیارے کو نہ جگاؤ نہ اُٹھاؤجب تک کہ وہ اُٹھنا نہ چاہے۔
8. میرے محبُوب کی آواز! دیکھ وہ آ رہاہے!پہاڑوں پر سے کُودتا اور ٹِیلوں پر سے پھاندتا ہُؤاچلاآتا ہے۔