1. مَیں شارو ن کی نرگِساور وادِیوں کی سوسن ہُوں۔
2. جَیسی سوسن جھاڑِیوں میںوَیسی ہی میری محبُوبہ کُنوارِیوں میں ہے۔
3. جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میںوَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھیاور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔
4. وہ مُجھے مَے خانہ کے اندرلایااور اُس کی مُحبّت کا جھنڈا میرے اُوپر تھا۔