عِبرانیوں 10:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. کیونکہ شرِیعت جِس میں آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا عکس ہے اور اُن چِیزوں کی اصلی صُورت نہیں اُن ایک ہی طرح کی قُربانِیوں سے جو ہر سال بِلاناغہ گُذرانی جاتی ہیں پاس آنے والوں کو ہرگِز کامِل نہیں کر سکتی۔

2. ورنہ اُن کا گُذراننا مَوقُوف نہ ہو جاتا؟ کیونکہ جب عِبادت کرنے والے ایک بار پاک ہو جاتے تو پِھر اُن کا دِل اُنہیں گُنہگار نہ ٹھہراتا۔

3. بلکہ وہ قُربانِیاں سال بہ سال گُناہوں کو یاد دِلاتی ہیں۔

4. کیونکہ مُمکِن نہیں کہ بَیلوں اور بکروں کا خُون گُناہوں کو دُور کرے۔

5. اِسی لِئے وہ دُنیا میں آتے وقت کہتا ہے کہتُو نے قُربانی اور نذر کو پسند نہ کِیا ۔بلکہ میرے لِئے ایک بدن تیّار کِیا۔

6. پُوری سوختنی قُربانِیوں اور گُناہ کی قُربانِیوں سےتُو خُوش نہ ہُؤا۔

7. اُس وقت مَیں نے کہا کہ دیکھ! مَیں آیا ہُوں۔(کِتاب کے ورقوں میں میری نِسبت لِکھا ہُؤا ہے)تاکہ اَے خُدا! تیری مرضی پُوری کرُوں۔

عِبرانیوں 10