6. عیسَو کا مال کَیسا ڈُھونڈ نِکالا گیا اور اُس کے پوشِیدہخزانوں کی کَیسی تلاش ہُوئی!۔
7. تیرے سب حِمایتیوں نے تُجھے سرحد تک ہانکدِیا ہےاور اُن لوگوں نے جو تُجھ سے میل رکھتے تھےتُجھے فریب دِیا اور مغلُوب کِیااور اُنہوں نے جو تیری روٹی کھاتے تھے تیرےنِیچے جال بِچھایا ۔اُس میں ذرّہ دانائی نہیں۔
8. خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اُس روز ادُو م سےداناؤں کواور عقلمندی کو کوہِستانِ عیسَو سے نابُود نہکرُوں گا؟۔
9. اَے تِیما ن تیرے بہادُر گھبرا جائیں گےیہاں تک کہ کوہِستانِ عیسَو کے باشِندوں میںسے ہر ایک کاٹ ڈالا جائے گا۔
10. اُس قتل کے باعِث اور اُس ظُلم کے سبب سے جو تُونے اپنے بھائی یعقُو ب پر کِیا ہےتُو خجالت سے مُلبّس اور ہمیشہ کے لِئے نیست ہو گا۔