8. اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اَے عامُو س تُو کیادیکھتا ہے؟مَیں نے عرض کی کہ ساہُول ۔تب خُداوند نے فرمایا دیکھ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل میں ساہُول لٹکاؤُں گا اور مَیں پِھر اُن سے درگُذر نہ کرُوں گا۔
9. اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعا م کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔ اِمصیاہ کاہِن اور عامُوس
10. تب بَیت ایل کے کاہِن امِصیا ہ نے شاہِ اِسرائیل یُربعا م کو کہلا بھیجا کہ عامُو س نے تیرے خِلاف بنی اِسرائیل میں فِتنہ برپا کِیا ہے اور مُلک میں اُس کی باتوں کی برداشت نہیں۔
11. کیونکہ عامُو س یُوں کہتا ہے کہ یُربعا م تلوار سے مارا جائے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔
12. اور امِصیا ہ نے عامُو س سے کہا اَے غَیب گو تُو یہُودا ہ کے مُلک کو بھاگ جا ۔ وہِیں کھا پی اورنبُوّت کر۔
13. پر بَیت ایل میں پِھر کبھی نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا مَقدِس اور شاہی محلّ ہے۔
14. تب عامُو س نے امِصیا ہ کو جواب دِیا کہ مَیں نہ نبی ہُوں نہ نبی کا بیٹا بلکہ چرواہا اور گُولر کا پَھل بٹورنے والا ہُوں۔