عامُوس 7:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ اُس نے زراعت کی آخِری روئِیدگی کی اِبتدا میں ٹِڈّیاں پَیدا کِیں اور دیکھو یہ شاہی کٹائی کے بعد آخِری روئِیدگی تھی۔

2. اور جب وہ زمِین کی گھاس کو بِالکُل کھا چُکِیں تو مَیں نے عرض کی کہ اَے خُداوند خُدا مِہربانی سے مُعاف فرما ۔ یعقُو ب کی کیا حقِیقت ہے کہ وہ قائِم رہ سکے؟کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔

3. خُداوند اِس سے باز آیا اور اُس نے فرمایا کہ یُوں نہ ہو گا۔

4. پِھر خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند خُدا نے آگ کو بُلایا کہ مُقابلہ کرے اور وہ بحرِ عمِیق کو نِگل گئی اور نزدِیک تھا کہ زمِین کو کھا جائے۔

عامُوس 7