6. کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیںیا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟۔
7. یقِیناً خُداوند خُدا کُچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خِدمت گُذار نبِیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔
8. شیرِبَبر گرجا ہے ۔ کَون نہ ڈرے گا؟خُداوند خُدا نے فرمایا ہے ۔ کَون نبُوّت نہ کرے گا؟۔
9. اشدُود کے قصروں میں اور مُلکِ مِصر کے قصروں میں مُنادی کرو اور کہو سامر یہ کے پہاڑوں پر جمع ہو جاؤ اور دیکھو اُس میں کَیسا ہنگامہ اور ظُلم ہے۔