1. پَولُس کی طرف سے جو خُدا کا بندہ اور یِسُو ع مسِیح کا رسُول ہے ۔خُدا کے برگُزِیدوں کے اِیمان اور اُس حق کی پہچان کے مُطابِق جو دِین داری کے مُوافِق ہے۔
2. اُس ہمیشہ کی زِندگی کی اُمّید پر جِس کا وعدہ ازل سے خُدا نے کِیا ہے جو جُھوٹ نہیں بول سکتا۔
3. اور اُس نے مُناسِب وقتوں پر اپنے کلام کو اُس پَیغام میں ظاہِرکِیا جو ہمارے مُنجّی خُدا کے حُکم کے مُطابِق میرے سپُرد ہُؤا۔
4. اِیمان کی شِرکت کے رُو سے سچّے فرزند طِطُس کے نام ۔فضل اور اِطمِینان خُدا باپ اور ہمارے مُنجّی مسِیح یِسُو ع کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے۔