صفنیاہ 3:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُس سرکش و ناپاک و ظالِم شہر پر افسوس!۔

2. اُس نے کلام کو نہ سُنا ۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُؤا ۔ اُس نے خُداوند پر توکُّل نہ کِیا اور اپنے خُدا کی قُربت کی آرزُو نہ کی۔

3. اُس کے اُمرا اُس میں گرجنے والے بَبر ہیں ۔ اُس کے قاضی بھیڑئے ہیں جو شام کو نِکلتے ہیں اور صُبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔

4. اُس کے نبی لاف زن اور دغاباز ہیں۔ اُس کے کاہِنوں نے پاک کو ناپاک ٹھہرایا اور اُنہوں نے شرِیعت کو مروڑا ہے۔

5. خُداوند جو صادِق ہے اُس کے اندر ہے ۔ وہ بے اِنصافی نہ کرے گا ۔ وہ ہر صُبح بِلاناغہ اپنی عدالت ظاہِر کرتا ہے مگر بے اِنصاف آدمی شرم کو نہیں جانتا۔

صفنیاہ 3