زبُو 99:6-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اُس کے کاہِنوں میں سے مُوسیٰ اور ہارُون نےاور اُس کا نام لینے والوں میں سے سموئیل نےخُداوند سے دُعا کی اور اُس نے اُن کو جواب دِیا ۔

7. اُس نے بادل کے سُتُون میں سے اُن سے کلام کِیا۔اُنہوں نے اُس کی شہادتوں کو اور اُس آئِین کوجو اُس نے اُن کو دِیا تھا مانا۔

8. اَے خُداوند ہمارے خُدا! تُو اُن کو جواب دیتا تھا۔تُو وہ خُدا ہے جو اُن کو مُعاف کرتا رہا۔اگرچہ تُو نے اُن کے اعمال کا بدلہ بھی دِیا۔

9. تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرواور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سِجدہ کرو۔کیونکہ خُداوند ہمارا خُدا قُدُّوس ہے۔

زبُو 99